ملزم ہمیش خان شیخ افضل سمیت 12ملزمان کے ریفرنس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی

ملزم ہمیش خان شیخ افضل سمیت 12ملزمان کے ریفرنس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عدالستار نے بینک آف پنجاب کیس کے مرکزی ملزم ہمیش خان شیخ افضل سمیت 12ملزمان کے ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی کردی ۔عدالت نے ملزمان کے وکیل کوجرح کے لئے طلب کیا تھا لیکن ان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت میں کارروائی نہ ہوسکی ،عدالت نے گواہ فرخندہ شبیر کو دوبارہ پابند کرتے ہوئے کارروائی آج18فروی تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم شیخ افضل کو بھی آج 18فروی کوطلب کرلیا ہے ،گزشتہ روزعدالت نے شیخ افضل کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکاجس پرعدالت نے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں، واضح رہے کہ اس کیس میں شیخ افضل ضمانت پر ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے مالی بدعنوانی کے ریفرنس میں گرفتار کلرک جی پی او اکاڑہ غلام مرتضی کا نیب کو 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزم کو ایک روز قبل نیب نے گرفتارکیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4