مال مقدمہ مبینہ طور پر تبدیل کرنے پر مقتول کا بھائی بیوی اور بھائی کے ہمراہ سیشن کورٹ پیش

مال مقدمہ مبینہ طور پر تبدیل کرنے پر مقتول کا بھائی بیوی اور بھائی کے ہمراہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقے میں ایک سال قبل قتل ہونے والے مبارک علی کے کیس میں تفتیشی آفیسر نے مال مقدمہ مبینہ طور پر تبدیل کرنے پر مقتول کا بھائی فاروق اپنی بیوی اور بھائی کے ہمراہ سیشن کورٹ پیش ہوگئے۔عدالت نے کیس کے چار گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد کیس کی سماعت 23فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان کی عدالت میں کاہنہ پولیس نے مبارک علی کے قتل کا چالان پیش کررکھا ہے جس میں ایک ملزم عامر عرف مامون گرفتار ہے جبکہ دیگر تین ملزمان ابراہیم،سلیم اور محمد اقبال ضمانت پر ہے عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران مقتول کا بھائی فاروق اس کی بیوی مقتول کی تصاویر اٹھائے عدالت میں پیش ہوئے ۔



جہاں انہوں نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر عبدالغفور پر الزام عائد کیا کہ اس نے ملزمان سے سزا باز کرکے مال مقدمہ تبدیل کردیا بھائی مبارک کو چھری مار کر قتل کیا گیا جبکہ تفتیشی افیسر نے ڈنڈے سے ہلاکت لکھ دی اور اس طرح اس نے مال مقدمہ تبدیل کردیا۔ تفتیشی کے مال مقدمہ تبدیل کرنے پر تین ملزمان ضمانت پر رہا ہو گئے ،عدالت سے استدعا ہے کہ مال مقدمہ تبدیل کرنے پر تفتیشی آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔