لطف اللہ شاہ بخاری کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریب آج شروع ہونگی
کوٹ عبدلمالک (نمائندہ خصوصی) الحاج پیر سید لطف اللہ شاہ بخاری قادری حسنی و حسینی کا گیارواں (۱۱) تین روزہ سالانہ عرس مبارک 18,19,20فروری بروز جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ کو بمقام مرکزی جامع بخاری مسجد ، آستانہ عالیہ بخاریہ ، قادریہ دربار شریف شرقپور شریف خور د کوٹ عبدالمالک میں زیر سرپرستی الحاج حکیم صاحبزادہ پیر سید سیف اللہ شاہ بخاری قادری گولڈ میڈلسٹ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بخاریہ قادریہ مرکزی امیر فدایان ختم نبوت پنجاب منعقد ہو رہا ہے۔عر س کے سلسلے میں 18فروری بروز جمعرات صبح 9بجے لبیک یا رسول اللہ ریلی حاجی سید محمد عزیز اللہ بخاری اور حاجی سید محمد نور اللہ بخاری کی قیادت میں نکالی جائے گی ۔ بعد نماز ظہر چادر پوشی کی جائے گی۔
19فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی مرکزی امیر فدایان ختم نبوت پاکستان و دیگر علما ئے اکرام خطاب فرمائیں گے۔نعت خوانی بھی ہو گی۔
۔ 20فروری بروز ہفتہ صبح 10بجے عورتوں کی محفل ہو گی بعد نماز عشاء محفل سماع میں شیر علی میر علی کے علاوہ ملک کے نامور قوال شرکت کریں گے ۔ عرس کی تقریبات کی نگرانی عابد سجاد ماہی قادری کریں گے ۔