چوبرجی،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیوٹیم کاایک اہلکار زخمی

چوبرجی،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیوٹیم کاایک اہلکار زخمی

لا ہور (خبر نگا ر ) پولیو ورکرز ٹیم کی حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے،چوبرجی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیوٹیم کاایک اہلکار زخمی ہو گیا۔دوسری طرف ماڈل کالونی میں شہری کی انسداد پولیوٹیم سے تلخ کلامی پر شہری کو گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے مہم جاری ہے،جس کیلئے پولیو ٹیمیں مختلف علاقوں میں اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے مصروف عمل ہیں۔ متعدد حفاظتی اقدامات کے باوجود پولیو ٹیموں پر حملے اور ان کو دھمکانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔چوبرجی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے پولیوٹیم کا ایک اہلکارعمرخان زخمی ہو گیا، جسے میوہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال میں زخمی پولیوورکرعمرآفریدی کی عیادت کی۔ان کا کہناہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں،پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تواہلکاروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرلیاجائے گا۔دوسری طرف ماڈل کالونی نصیرآباد میں شہری نے انسدادپولیوٹیم سے تلخ کلامی کی۔ پولیس نے خاتون پولیو ورکرز کی درخواست پرملزم شکیل کوگرفتارکرلیا۔

مزید : علاقائی