اقبال ٹاؤن، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق، ایک شدید زخمی

اقبال ٹاؤن، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار جاں بحق، ایک شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگا ر ) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس ناکے پر مشکو ک افرا د کو رو کنے پر مسلح افرا د کی فائرنگ سے2 کا نسٹیبل جا ں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔پو لیس نے نعشیں پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ منتقل کر کے زخمی کو طبی امدا د کیلئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کردیا ہے ۔ جبکہ علاقے میں ڈا کو ؤ ں کی تلا ش کیلئے سر چ آ پریشن بھی شروع کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن نیلم بلاک کے قریب 3 نمبر سٹاپ پر پیش آیا جہاں نامعلوم 2موٹر سائیکلوں پر 4مسلح افرا د کو ناکے پر کھڑے اہلکاروں نے ر کنے کا اشار ہ کیا جس پر مسلح افرا د نے پو لیس پر فائرنگ کردی نتیجہ میں نا کے پر کھڑے اہلکا ر آ صف ،مبشر اور لیا قت شد ید زخمی ہو گئے جبکہ مسلح افرا د موقع سے فرار ہونے میں کا میا ب ہو گئے اید ھی ایمبو لنس نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں آ صف اور مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ جبکہ لیا قت کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آ صف اور مبشر 2007میں محکمہ پو لیس میں بطو ر کا نسٹیبل بھر تی ہوئے تھے اور آ ج کل اقبا ل ٹاؤن تھا نے میں تعینا ت تھے ۔ آ صف اچھرہ کا رہائشی اور مبشر سیالکوٹ کا تھا ۔ اس حوالے سے ایس پی اقبا ل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پو لیس نے نعشیں پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ منتقل کردی ہے ۔ ذرا ئع کے مطا بق پو لیس اہلکا رو ں کی مسلح افرا د کے ہا تھو ں ہلا کت کے بعد ڈ ی آ ئی جی آ پر یشزڈا کٹر حیدر اشر ف نے ملزما ن کی گرفتا ر ی کے لئے 3ٹیمیں بنا د ی ہیں جبکہ علاقے میں سر چ آ پریشن بھی کیا جا ر ہے ہیں ۔ عینی شاہد ین کا کہنا تھا کہ پو لیس اہلکا رو ں نے 3نمبر سٹا پ نجی پٹرو ل پمپ کے با ہر نا کہ لگا یا تھا کے دو 125مو ٹر سائیکلوں پر 4مسلح افرا د آئے اور ٹی ٹی پستو ل سے فا ئر نگ شروع کردی ایک حملہ آور کی عمر 30سال کے قر یب تھی جس نے پینٹ شرٹ پہن ر کھی تھی جو مو ٹر سا ئیکل چلا ر ہا تھا جبکہ دوسرا جس کی عمر 25سے 27سا ل کے قر یب تھی دو نو ں نے فا ئر نگ شروع کردی ،جبکہ را ت کے اند ھیر ے میں با قی کو ٹھیک طرح نہیں د یکھ سکے ۔

مزید :

صفحہ اول -