امریکہ طے کرے وہ ہمارے ساتھ ہے یا کرد دہشتگردوں کے؟ ترک صدر

امریکہ طے کرے وہ ہمارے ساتھ ہے یا کرد دہشتگردوں کے؟ ترک صدر

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردگان نے کہاہے کہ امریکہ طے کرے کہ وہ کرد دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا ترکی کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق طیب اردگان نے کہاہے کہ امریکہ کا شامی کرد تنظیموں کو دہشتگرد نہ کہنا سمجھ سے باہر ہے امریکہ طے کرے کہ وہ کرد دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا ترکی کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار حملوں کے جواب میں شامی کردوں پر شیلنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،روس شام میں جنگی جرائم کرنے کے راستے پر ہے۔

مزید : صفحہ اول