پنجاب: 568 ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق ،464 شدید زخمی ہو گئے

پنجاب: 568 ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق ،464 شدید زخمی ہو گئے

 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز568ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں464افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ195افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 243 ڈرائیورز،17کم عمرڈرائیور،323مسافراور102پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ105ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت93 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 35 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل668متاثرین میں 537مرد اور131خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں485موٹر سائیکلز،81آٹو رکشے،54موٹر کاریں،32مسافربسیں،09ٹرک اور77دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی