سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں کے تفریحی ٹورز ہائر ایجوکیشن اور محکمہ داخلہ کی منظوری سے مشروط

سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں کے تفریحی ٹورز ہائر ایجوکیشن اور محکمہ داخلہ کی ...

لاہور(نیوزرپورٹر)طلبا کے تفریحی ٹورزپرمحکمہ داخلہ پنجاب کی نئی ہدایات جاری ،سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے تفریحی سفر محکمہ اسکولز ایجوکیشن ،ہائر ایجوکیشن اورمحکمہ داخلہ کی منظوری سے مشروط کر دیے گئے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظرمحکمہ داخلہ کی جانب سے طلبا کے تفریحی ٹورز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ، ہائرایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کو نئے ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات بھی کی گئیں ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق تفریحی سفر سے قبل تمام تعلیمی ادارے محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کو آگاہ کریں گے۔ طلبا اور اساتذہ کی فہرست متعلقہ اضلاع کے ای ڈی اوز، ڈی پی اوز سمیت پولیس حکام کو ارسال کرنا لازمی ہو گی۔ جبکہ دیگرصوبوں میں طلبا کے تفریحی سفر سے متعلق محکمہ داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس لینا لازم ہو گا۔ دوسری جانب تفریحی ٹورز کے انچارج کے پاس متعلقہ ضلع کے ڈی سی او،ڈی پی اوز اور دیگر ہنگامی نمبر ز سمیت طلبا کے والدین کی رضامندی کا خط اور رابطہ نمبر بھی موجود ہونا چاہیے۔

مزید : صفحہ اول