لال پل ،کرکٹ میچوں پر جوا کرانیوالے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

لال پل ،کرکٹ میچوں پر جوا کرانیوالے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
لال پل ،کرکٹ میچوں پر جوا کرانیوالے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  

لاہور (وقائع نگار) ہربنس پورہ پولیس نے لال پُل کے قریب چھاپہ مار کرمیچوں پرجوا کروانے والے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار روپے نقدی،ٹیلی ویژن، موبائل فونز اور پی ٹی سی ایل فونز برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاؤن کا حکم دیاجس پرایس پی کینٹ امتیاز سرور نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل میاں لیاقت نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقارنے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے لال پُل کے قریب چھا پہ مار کر12بکیئے گرفتار کر لیئے۔گرفتارملزمان میں محمد حسین، نیامت، ندیم، اشتیاق، محمد عامر، آصف، شفیق، شاہد، رؤف، جاوید، کاظم اور شوکت شامل ہیں ۔بکیوں کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی