لوہاری گیٹ، جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، 10 جواری گرفتار

لوہاری گیٹ، جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، 10 جواری گرفتار

لاہور(وقائع نگار)لوہاری گیٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10 جواری گرفتار کرلئے جبکہ داؤ پر لگی 1 لاکھ روپے کی رقم اور تاش کے باون پتے قبضہ میں لے لیے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لوہاری گیٹ پولیس مخبری پر چڑی ماراں محلہ میں چھاپہ مار کر ملزمان سعید، محمد علی ،محمد شفیق ، شہزاد ، شمس قمر، محمد فاروق،محمد قیصر،شہباز، جمیل اور خلیل کو رنگے ہاتھوں جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ موقع برآمد ہونے والی ایک لاکھ روپے مالیت کی جوئے کی رقم اور تاش قبضہ میں لے کر قماربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مزید : علاقائی