گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی اور رانا ثناء اللّٰہ کے درمیان ملاقات

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی اور رانا ثناء اللّٰہ کے درمیان ملاقات

لاہور( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے پنجاب اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹو گورنر نجیب عالم بھی موجود تھے ۔ آدھا گھنٹے جاری رہنے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر گفتگو ہوئی ۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا خوبصورت علاقہ ہے وہاں کے لوگ انتہائی پرامن اور محبت کرنے والے ہیں ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین پنجاب اور گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، بجلی کے منصوبوں اور بلدیاتی انتخابات کے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے ۔ رانا ثناء اللہ خان نے اس ضرورت پر زور دیا کہ گلگت بلتستان اور پنجاب کے پارلیمانی وفود کا آپس میں تبادلہ ضروری ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خاں نے پرجوش استقبال پر وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کا کرائم ریٹ زیرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت گلگت میں روڈز ، ہائی ویز ، ٹورازم اور بجلی کے میگا پرجیکٹس پر کام ہو رہا ہے ۔ آخر میں مہمانوں نے اسمبلی ہاؤس کا دورہ کیا اور کچھ دیر اجلاس کی کارروائی د یکھی ۔

مزید : صفحہ آخر