مالی بحران ،پی ایس او نے وزارت پٹرولیم اور پانی و بجلی سے 80ارب مانگ لئے

مالی بحران ،پی ایس او نے وزارت پٹرولیم اور پانی و بجلی سے 80ارب مانگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)زیر گردش قرضوں کا معاملہ ،پی ایس او کا مالی بحران شد ت اختیار کر گیا ہے۔پی ایس او نے وزارت پٹرولیم اور پانی و بجلی سے رابطہ کرکے فوری طور پر واجبات کے 80ارب مانگ لئے۔ذرائع کے مطا بق پی ایس کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ پاور سیکٹرز نے بھی واجبات ادا نہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے ، پاور سیکڑز کے ذمہ پی ایس او کے 200ارب واجبات ہیں لیکن پاور سیکٹر کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جارہی ، رپورٹس کے مطابق پی ایس او نے ریفائنریز اورسپلائرز کو 45 ارب ادا کرنے ہیں لیکن پی ایس او کے پاس ادائیگی کے لیے رقم نہیں ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -