وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی مزید سماعت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے نکتہ پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔یہ اپیل سید اقتدار حیدر شاہ نے دائر کررکھی ہے جس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی ۔اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرپرسن یوتھ لون سکیم کے لئے مریم نواز کے نام کا نوٹیفکیشن جاری جبکہ ان کا نام مریم صفدر ہے، وزیر اعظم نے جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے لہذا وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، وفاقی حکومت کے وکیل نے اپیل کے نا قابل سماعت ہونے کا نکتہ اٹھایا جس پر فاضل بنچ نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر