شیخوپورہ،گاہکوں کے روپ میں آنیوالے ڈاکو سپر سٹور کا صفایاکر گئے

شیخوپورہ،گاہکوں کے روپ میں آنیوالے ڈاکو سپر سٹور کا صفایاکر گئے

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں اور سپرسٹور مالک اورگاہکوں کو یرغمال بنا کر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ زرعی فارم روڈ سول لائن میں 2مسلح گاہکوں کے روپ میں آنے والے ڈاکوؤں نے سول لائن سپر سٹور میں گھس کر دکاندار میاں عظیم کو یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل فونز اور موبائل کارڈز لوٹ لیے دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گاہکوں شیخ کریم وغیرہ سے بھی نقدی اور قیمتی اشیاء بھی چھین کر آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بتایا گیا ہے کہ سول لائن میں واقعہ ماشاء اللہ سپر سٹور پر دو مسلح ڈاکوگاہکوں کے روپ میں دکان کے اندر داخل ہوئے جنہوں نے دکان کے مالک میاں عظیم کو یرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز کارڈ،نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد دکان میں موجود گاہکوں سے لوٹ مار کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور سٹاپ کے قریب3مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی نمبری8344ایل ای ایل سواربابر عزیز کو ہینڈ زپ کروا کر 70ہزار روپے نقدی،2موبائل فونز اور لیپ ٹاپ چھین لیا،تھانہ مانانوالہ کے علاقہ سوئی گیس چوک میں واقع کھاد کی دکان میں3مسلح ڈاکوؤں نے فیض الرسول نامی کھاد کے ڈیلر کو یرغمال بنا کر65ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لیا۔

مزید : صفحہ آخر