چودھری سرور سے خرم نوازگنڈا پور کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

چودھری سرور سے خرم نوازگنڈا پور کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک نے وزیر اعظم کی جانب سے نیب کودی جانے والی ہدایت کو ملک میں حکومتی ’’کرپشن فروغ پروگرام‘‘کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ا پوزیشن جماعتوں کا ملک میں کرپشن ‘بد عنوانی اور حکومت کی ناقص پا لیسوں کیخلاف متحد ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔بدھ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے ان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں کے تعلقات ‘ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر عظم میاں نوازشر یف کی جانب نیب کو دی جانیوالی دھمکیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم نے جن ’’معصوم ‘‘لوگوں کو تنگ نہ کرنے کی بات کی وہ تمام کر پٹ لوگ (ن) لیگ کا حصہ ہے،حکمرانوں کو جب احتساب کر نیوالوں کا ہاتھ اپنی طرف بڑھتا ہوا نظر آیا تواس پرحکمرانوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگی ۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن بچانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے مگر پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ ملک بچانا ہے تو کر پشن کو ختم کر نا ہوگا ورنہ تباہی اوربر بادی پاکستان کا مقد ر ہی گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -