کراچی، کانٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں، دہشت گرد سمیت 4ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی، کانٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں، دہشت گرد سمیت 4ٹارگٹ کلرز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی )کراچی میں کاونٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گرد اور تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایس ایم جی کی 10 ہزار گولیاں برآمد کر لیں۔ سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے دہشتگرد حنیف خان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی ڈی انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار دہشتگرد قبائلی علاقے ڈشکہ کا کمانڈر ہے۔ گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبائلی علاقے میں ایف سی کے کئی اہلکاروں کو شہید کیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کر کے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم محمد فاروق کی نشاندہی پر نارتھ کراچی میں زیر زمین سے 10 ہزار گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، ناظم آباد میں شہریوں نے ڈاکو کی درگت بناکر پولیس کے حوا لے کر دیا۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈیفنس کے علاقے گِزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ، سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جا ر ی ہے۔ دوسری طرف ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مشتعل افراد نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شیر افضل کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تاہم اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -