پنجاب یونیورسٹی میں ویلنتائن ڈے پر اونچا میوزک طلباء گروپوں میں تصادم کا سبب بنا

پنجاب یونیورسٹی میں ویلنتائن ڈے پر اونچا میوزک طلباء گروپوں میں تصادم کا سبب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی، خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں کے درمیان تصادم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ میں فتح کا جشن منانے پر نہیں بلکہ 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہاسٹل نمبر4کے کمرہ نمبر110میں اونچی آواز میں ڈیک چلانے کے تنازع سے شروع ہوا تھا ۔منگل کے روز پنجاب یونیورسٹی میں طلباء گروپوں کے درمیان تصادم شام کو تقریباً 7بجے ہوا تھا جبکہ پنجاب قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ اس سے کئی گھنٹے بعد شروع ہوا ۔کوئٹہ کے رہائشی طالب علم محمد قائم نے اس سلسلے میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروایاہے ،ایف آئی آر نمبر128/16میں اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غریب اور نادار طلباء کو رعب جمانے کے لئے تنگ کرتے ہیں ۔اس ایف آئی آر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح پر جشن کا ذکر تک نہیں ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ہاسٹل نمبر4کے کمرہ نمبر110میں محمدقائم نامی طالب علم مقیم ہے جس نے 14فروری کو اونچی آواز میں ڈیک چلا رکھا تھا اور مبینہ طور پراسلامی جمعیت طلباء سے تعلق رکھنے والے کچھ طلباء نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اسی وقوعہ کی بنا پر منگل کے روز 16فروی کو دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ۔سوشل میڈیا پر اسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کا جشن منانے پر لاہوریوں کی طرف سے کوئٹہ کے طلباء پر تشدد کارنگ دیا جارہا ہے جو کہ واقعاتی طور پر درست نہیں ،کیوں کہ یہ واقعہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل پیش آیا تھا اورخود مدعی نے ایف آئی آر میں جشن کاذکر نہیں کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز پھر انہی طلباء گروپوں کے درمیان یونیورسٹی اسلامک سنٹر میں تصادم ہوا ہے جس میں کئی طلباء زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔دوسری جانب پولیس نے 200طلباء کے خلاف مقدمات درج کر کے7طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔ مسلم ٹاؤن کے علاقہ پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباگروپوں کے درمیان گزشتہ روز بھی کشید گی بر قرا ر ر ہی جبکہ پولیس نے تصادم کر نے والے 7طلباء کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق 2روزقبل پنجاب یونیورسٹی میں طلباء گروپوں کے درمیان تصادم شام کو تقریباً 7بجے ہوا تھا جس میں 23کے قر یب طلبہ زخمی ہو ئے جبکہ پو لیس نے کسی کو بھی حرا ست میں نہیں لیا گیا ۔ جبکہ گزشتہ روز ہا سٹل نمبر 4کے طلبا ء اور اسلا مک سنٹر کے طلباء کے در میا ن کشید گی ایک دفعہ پھر بڑھ گئی اور طلبا نے ایک دوسرے پر گالم گلوچ اور ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا تبادلہ خیال ہوا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں صورتحال پھر سے بگڑ گئی ۔جس کو کنٹرول کرنے کیلئے پو لیس نے موقع پر پہنچ کر 7طلباء کو حراست میں لے لیا جن میں فہد خا ن ، اسامہ ، ادم ملک ، اسامہ اعجا ز ، حسیب ، طا رق خا ن سمیت 200نامعلوم افرا د طلباء کے خلاف مقد مات بھر درج کر لیے ۔مقدمہ نمبر 128/16در ج بھی کر لیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -