امید ہے وزیراعظم نیب سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت خود کر دیں گے، رحمان ملک
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم نواز شریف نیب سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت خود کر دیں گے۔ وہ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو عدالتوں کا سامنا کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نیب سے متعلق وزیراعظم نواز شریف اپنے بیان کی وضاحت خود کر دیں گے۔