حساس اداروں کے آفسروں کو دھمکیاں دینے پر 4 کیخلاف مقدمات

حساس اداروں کے آفسروں کو دھمکیاں دینے پر 4 کیخلاف مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)شامی روڈ پر حساس ادارے کے آفیسرکو دھمکیاں دینے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق شامی روڈ کے علاقہ طارق روڈ کے رہائشی ملٹری اسسٹنٹ آفیسر محمد سلیم نے شرقی پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ ملزم اقبال ، حبیب شاہ ، حیدر علی اورعباس علی نے گزشتہ روز اسے جان سے مارنے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جس پر پولیس نے حساس ادارے کے ملازم کی رپورٹ پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔