مردان میں اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی 25اسامیوں پر تعیناتی کا فیصلہ

مردان میں اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی 25اسامیوں پر تعیناتی کا فیصلہ

مردان (بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے 25آسامیوں پر تعینایتوں کا اعلان کیا ہے جن میں تین کا تعلق مردان سے ہے ان میں نوید الرحمان ایڈوکیٹ گوجر گڑھی ،لیاقت علی لوندخوڑ اور میاں محمود ایڈوکیٹ سنگاؤ شامل ہیں ڈسٹرکٹ بار کے صدر شیر محمد خان ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری امجدسلیم ایڈووکیٹ نے تینوں وکلاء کے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے طورپر تقرری کومردان کے لئے اعزاز قراردیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے اورکہاہے کہ تینوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے ہیں اورہمیشہ باراوربنج کے بہتر تعلقات اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے کام کیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول