قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملک پر مفاد ٹولہ حکمران رہا ہے ، پرفیسر ابراہیم

قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملک پر مفاد ٹولہ حکمران رہا ہے ، پرفیسر ابراہیم

 بنوں ( نمائندہ پاکستان)امیر جماعت اسلامی پاکستان مشیر ابرائے تعلیمی امور وسابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد ابراہیم خان خوجڑی بابر میں مدرسہ جا معہ عر بیہ زید بن خارث کے افتتاحی تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کیلئے دینی مدارس اہم مقام رکھتی ہے اس سے مسلمانوں کے اندر دینی جذبہ پیدا ہو تا ہے آج کل ہمارے حکمران مدارس کیخلاف سازش کرتے ہیں لیکن یہ تمام سازش نا کام ہو نگے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر نا صر خان اور جنرل سیکرٹری اجمل خان،ڈاکٹر اویس کر نی اورپر یس سیکرٹری مولانا ہد ایت اللہ بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان خیبر پختونخوا میں دوسر ی بڑی قوت بنی ہے ملک میں جاگیر دارو سر مایہ دار چند خاندان سیاست اور حکومت پر قابض ہیں دنیا میں اسلامی تحر یکوں اور لا دین قوتوں کی کشمکش جا ری ہے کا میا بی اسلام پسندوں کو ملے گی آج مسلمانوں کے اختیارات ان لو گوں کے پاس ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک پر مفاد پرست ٹولہ حکمران رہا ہے جنہوں نے عوام اور ملک کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات حاصل کئے ہیں اور قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی ذخائر سے مالامال ہے لیکن حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے قوم ان کے ثمر سے محروم ہے۔ اس وقت ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ۔لیکن حکمران قوم پر مزید قرضوں کا بوجھ ڈال رہے ہیں ۔ قدرتی ذخائر سے مالا مال ملک کے عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع پٹرولیم اور گیس کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہیں، دوسری طرف سندھ کے تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے سورج کی روشنی ، پانی کی روانی اور ہوا کی طاقت وافر مقدار میں بخشی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول