پشاورمیں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

پشاورمیں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور اور ملاکنڈ ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہو ئے کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گر د کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بارودی مو اد اور اسلحہ بر آمد کر کے مذید تفتیش کیلئے نامعلوم پر منتقل کردیا کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق انکو اطلاع ملی کہ دہشت گر دی کے وارداتو ں میں ملوث ملزم چترال کے علا قے دروش میں موجود ہے اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی پولیس پشاور اور چترال ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہو ئے دہشت گر د تاسیر خان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 1250گرام بارودی مواد ، فیوز ٗ ڈیٹونیٹر اوراسلحہ بر آمد کر لی سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گر د کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت جا ری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول