پارا چنار میں پولیو مہم کا آغاز

پارا چنار میں پولیو مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار ( نمائندہ پاکستان)پولیو مہم میں ایجنسی بھر کے قبائل بھر پور تعاون کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ1999 سے کرم ایجنسی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم اور ایف ایس ایم او حمیدعلی نے کہا کہ اپر کرم ، لوئر اور سنٹرل کرم ایجنسی میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو پنتالیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین روزہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ علاقے کے علماء کرام ، اساتذہ ، والدین ، صحافی حضرات اور سماجی تنظیمیں خصوصی تعاون کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 1999سے اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔