62کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں نجی کمپنی کا چیف ایگزیکٹو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

62کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں نجی کمپنی کا چیف ایگزیکٹو جسمانی ریمانڈ پر ...

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر ) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے اوجی ڈی سی ایل ہاوسنگ سوسائٹی میں 62کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اظہر اویس کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔بدھ کو عدالت نے سماعت شروع کی تو ایف آئی نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈپر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ ملزم کو اوجی ڈی سی ایل ہاوسنگ سوسائٹی کے دیگر گرفتار ملزمان کی کی نشاندہی پر جیل سے گرفتار کیا گیا ، ملزم چیک ڈس آنر کے مقدمے میں پہلے سے جیل میں سزا کاٹ رہا ہے، ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ملزمان میں سوسائٹی کے صدر سمیت چھ ملزمان شامل ہیں، ملزمان پر 62کروڑ کرپشن کا الزام ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر