چکوال،گھر میں گھس کرنامعلوم شخص کی فائرنگ،خاتون قتل،والدہ زخمی

چکوال،گھر میں گھس کرنامعلوم شخص کی فائرنگ،خاتون قتل،والدہ زخمی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ لطیفال تھانہ نیلہ کے علاقہ میں شادی شدی خاتون کو قتل اور اس کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ محکمہ مال چکوال کے پٹواری چوہدری مبشر کے گھر لطیفال میں گھس کر نامعلوم مسلح شخص نے شادہ شدہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ اسکی ماں کو شدید زخمی کر دیا گیا، تھانہ نیلہ کے علاقہ لطیفال میں مسلح شخص نے پٹواری چوہدری مبشر کی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ اسکی ساس کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ثمینہ اپنی والدہ بلقیس کے ہمراہ گھر کے اندر موجود تھی کہ اچانک مسلح شخص ان کے گھر کے اندرداخل ہوگیا اور فائرنگ کر دی جس سے ثمینہ مبشر جاں بحق جبکہ اس کی والدہ بلقیس شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس چوکی منگوال نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،قتل کا مقدمہ نامعلوم شخص کیخلاف درج کر لیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر