پولینڈ سویٹ ہومز کیساتھ مستقبل میں مختلف پراجیکٹس میں مدد کریگا،پایئٹر اوپ لینکسی

پولینڈ سویٹ ہومز کیساتھ مستقبل میں مختلف پراجیکٹس میں مدد کریگا،پایئٹر اوپ ...

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پولینڈ کے سفیر پایئٹر اوپ لینکسی نے کہا ہے کہ پولینڈ ایمبیسی پاکستان سویٹ ہومز کے ساتھ مستقبل میں مختلف پراجیکٹس میں مدد کرے گا۔ پاکستان سویٹ ہومز میں بچوں کو اتنی اعلیٰ تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔ اور جس انداز میں ان بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے ۔اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان سویٹ ہومز میں منعقدہ تقریب ‘‘Pre-Smile Workshop‘ سے کی۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان کے علاوہ، سویٹ ہومز کے درجنوں بچوں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔زمرد خان نے استقبالیہ خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے پولینڈ کے ایمبیسیڈر پایئٹر اوپلینکسی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ورلڈ سمایئل آرچیو کے زیر اہتمام اس ورکشاپ میں آئے۔پاکستان سویٹ ہومز میں3600 بچے 32 سنٹرز میں موجود ہیں اور میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ میں تمام یتیموں تک پہنچ سکوں ۔ اور میری گزارش ہے کہ پاکستان پولینڈ ایمبیسی اور تمام انٹرنیشنل کمونیٹی سے کہ وہ آئیں میرے اس قافلے کا حصہ بنے۔ تاکہ ہم سارے بچوں تک پہنچ سکیں۔ تقریب میں سویٹ ہومز کے بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ اسں تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ پولینڈ کے ایمبیسیڈر نے اردو تقریر بھی کی۔ اور تقریب میں مہمانوں نے بچوں کی پرفارمنسز سے خوب لطف اٹھایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر