نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد راولپنڈی کے داخلی خارجی راستوں اہم عمارتوں پر خفیہ کیمرے نصب

نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد راولپنڈی کے داخلی خارجی راستوں اہم عمارتوں پر ...

راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) سی پی او راولپنڈی نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں،پولیس لائن اور اہم عمارتوں پر خفیہ کیمرے لگوا دیئے، تمام کیمروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت سے بروقت نمٹا جا سکے، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کراتے ہوئے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کیلئے اعلیٰ افسران کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع راولپنڈی کو خفیہ کیمروں کی آنکھ میں کرنے کے منصوبہ پر عمل کرتے ہوئے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سٹلائٹ خفیہ کیمرے نصب کروا دیئے ہیں سی پی او کی ہدایت پر موٹروے کے دونوں اطراف جبکہ چکری انٹر چینج کے دونوں اطرف چوکی حمیدہ چک پوسٹ،باہتر انٹر چینج شامل ہیں سی پی او کی طرف سے ضلع کی تمام تحصیلوں کو بھی کیمروں کی آنکھ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام تحصیلوں کی داخلی و خارجی راستوں کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع راولپنڈی کی پولیس لائن کے کونے کونے کو کیمرے کی ریکارڈنگ میں لاتے ہوئے اب تک 17خفیہ کیمرے پولیس لائن جبکہ راولپنڈی سٹی کے اہم عمارتوں،جیولرز، منی چینجر، شاپنگ مال اور تمام بنکوں سمیت لاکھوں کا کاروبار کرنے والے دفاترز کی حفاظت کیلئے کیمرے نصب کر دیئے گئے اور راولپنڈی کے سکولوں کو جدید خفیہ کیمروں کی آنکھ میں کر لیا گیا ہے، ضلع بھر میں نصب شدہ خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ میں محفوظ کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں مانیٹرنگ روم بھی قائم کر دیئے گئے ، معلوم ہوا ہے کہ تمام کیمرے جدید تقاضوں کے مطابق چل رہی ہے اور ضلع بھر کو پولیس نے کیمروں کی نظر میں لا کر کنٹرول روم تک پورا ضلع کو محفوظ کر لیا اس سلسلہ میں سی پی او نے تمام تھانہ جات کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ تھانوں کی حدود کے بھی داخلی و خارجی راستوں سمیت آبادیاں بھی کیمروں کی آنکھ میں لائی جائیں گی تاکہ ملک دشمن عناصر سمیت چوری ڈکیتی اور کار چوری کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے میں آسانی ہو سکے اور ملزمان کی گرفتاریوں میں کیمروں کی ریکارڈنگ سے فائدہ اٹھایا جا سکے اس ضلع میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے گا، ذرائع کے مطابق سی پی او نے تمام ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کیمروں کی خرابی یا بندش کسی صورت برداشت نہیں جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول