امیدوار چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان اشفاق احمد ن لیگ سے مایوس، گیلانی سے رابطہ کر لیا

امیدوار چیئرمین ضلع کونسل رحیم یار خان اشفاق احمد ن لیگ سے مایوس، گیلانی سے ...

صادق آباد ( تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) میں چےئرمین ضلع کونسل کے عہدہ کیلئے گزشتہ چند دنوں میں متعدد امیدواروں کے میدان میں آنے کے بعد ضلع رحیم یارخان کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلیوں کا امکان ہے میانوالی قریشیاں سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے دھڑے نے دوبارہ قیادت سے رابطے شروع کر دئیے ، اس سلسلہ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز جمالدین والی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ دنوں ن لیگ کے امیدوار چےئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان مخدوم اشفاق احمد نے ساہیوال میں مجھ سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی کی قیادت میں پائی جانیوالی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی تھی جس پر میں نے مخدوم اشفاق احمد کی سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے بھی ٹیلی فون پر بات کروائی تھی انھوں نے کہاکہ انشاء اﷲ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ کسی کو بھی چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، مخدوم اشفاق احمد کے پیپلزپارٹی کی قیادت کیساتھ رابطوں کے انکشاف کے بعد اب سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اظہر لغاری اور لیاقت پور سے سابق تحصیل ناظم مخدوم سید مبین احمد مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں آسکتے ہیں۔

گیلانی رابطہ

مزید : راولپنڈی صفحہ اول