ممبئی حملہ کیس کے 4 اہم گواہوں کا بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف

ممبئی حملہ کیس کے 4 اہم گواہوں کا بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ممبئی حملہ کیس کے 4 اہم گواہوں کا بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے آئندہ سماعت پر چاروں گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو ممبئی حملہ کیس کی سماعت ہوئی تو ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں اہم گواہان ثاقب اقبال ، محمد سفیان ، شہزادہ خان اور سجاد خان بیرون ملک ہیں ، گواہوں کی طلبی کے لئے اشتہار دینے کے باوجود گواہوں نے رابطہ نہیں کیا ، جس وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکا ، ایف آئی اے مزید گواہوں کی فہرست بھی عدالت میں پیش نہ کرسکی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول