معاہدے کیخلاف ورزی پر وزارت مذہبی امور کا 300نجی حج کمپنیوں کو جرمانہ کا فیصلہ

معاہدے کیخلاف ورزی پر وزارت مذہبی امور کا 300نجی حج کمپنیوں کو جرمانہ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(آن لائن)وزارت مذہبی امور و حج نے حکومت کے ساتھ حج معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر تین سو پرائیویٹ حج کمپنیوں کو جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پرائیویٹ حج آرگنائزیشن کی 720کمپنیوں نے وزارت حج کے ساتھ تحریری طور پر حاجیوں کو بہتر سہولیات دینے اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی نہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا مگر سات سو بیس میں سے ملک بھر جن میں لاہور کراچی ، ملتان ، گوجرانوالہ ، کوئٹہ ، پشاور اور فیصل آباد، راولپنڈی ، اسلام آباد شامل ہیں کی تین سو کمپنیوں نے حکومت سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عازمین حج کو بہتر سہولتیں دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود ان کے معیار کے مطابق سہولتیں فراہم نہ کیں جس پر حکومت نے ان تین سو کے قریب ان پرائیویٹ حج کمپنیوں کی فہرست تیار کرکے انہیں نوٹس بھجوادیئے ہیں ان کمپنیوں کو لاکھوں روپے کے حساب سے نہ صرف جرمانہ کیاجائے گا بلکہ پرائیویٹ حج کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کردیئے جائینگے اوربعض کمپنیوں کے حج کوٹہ میں کمی کی جائے گی۔
حج کمپنیاں