وزیر اعظم کی تجاویز کی روشنی میں احتسابی عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا،نیب
اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ہونیوالی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیب وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتا ہے۔ حکومت کی عدم مداخلت کی پالیسی کی وجہ سے نیب آج ایک آزاد ادارہ ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں کچھ قباحتیں ورثے میں ملی تھیں جن کی بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم کی تجاویز کی روشنی میں احتسابی عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
نیب