لاہور میں نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ،دواہلکار شہید
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جن کے نام مبشر اور آصف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں پولیس اہلکار پولیس لائن سے علامہ اقبال ٹاؤن سٹاپ نمبر تین پر ڈیوٹی پر آئے تھے۔ڈی آئی جی آپریشن کا کہناہے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ریسکیوذرائع کا کہناہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو جناح ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخمی کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ گئے۔