رات کی تاریکی میں مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ،9خاصہ دار اہلکارشہید

رات کی تاریکی میں مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ،9خاصہ دار ...
رات کی تاریکی میں مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ،9خاصہ دار اہلکارشہید

  

مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)رات کی تاریکی میں دہشتگردوں نے مہمند ایجنسی کے علاقے میں دو چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 خاصہ دار اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں نے سولر ٹیوب ویل بھی تباہ کردیا۔ 

دنیا ٹی وی کیمطابق دروازکئی چیک پوسٹ پر رات دو بجے دہشتگردوں نے پہلا حملہ کیا جس کے نتیجے میں سولر ٹیوب ویل کی سکیورٹی پر مامور 2خاصہ دار شہید ہو گئے جس کے بعد حملہ آورں نے کڑپہ چیک پوسٹ پردھاوا بول دیا اور فائرنگ کے باعث 7خاصہ داروں کو شہید کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کیمطابق دہشتگردوں نے سولر ٹیوب ویل کو بھی نقصان پہنچایا تاہم سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سر چ آپریشن جاری ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں