نیشنل ہائی وے پر نجی کمپنی کی بس الٹ گئی، 10ملازم زخمی

نیشنل ہائی وے پر نجی کمپنی کی بس الٹ گئی، 10ملازم زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی نیشنل ہائی وے پر نجی کمپنی کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس مسافر زخمی ہو گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق بس میں نجی کمپنی کے ملازم سوار تھے جو اپنی ڈیوٹیوں پر آرہے تھے تاہم تیز رفتاری کے باعث بس کو حادثہ پیش آنے سے کم و بیش دس ملازم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

مزید : کراچی