بھارت نے 2پاکستان ویب ڈیزائنرز کو ویزے جاری کر دیے،ویب ڈیزائننگ کانفرنس میں شرکت کریں گے

بھارت نے 2پاکستان ویب ڈیزائنرز کو ویزے جاری کر دیے،ویب ڈیزائننگ کانفرنس میں ...
بھارت نے 2پاکستان ویب ڈیزائنرز کو ویزے جاری کر دیے،ویب ڈیزائننگ کانفرنس میں شرکت کریں گے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے بلآخڑ دو پاکستانی ویب ڈیزائنرز کوممبئی میں جاری ویب ڈیزنئنگ کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کر دیے ۔جیو نیوز کیمطابق بھارت نے خیبر پختونخواہ کے دو ویب ڈیزائنرز عظمت شاہ اور محمد تنویر کوممبئی میں آج سے شروع ہونے والی 4 روزہ کانفرنس میں شمولیت کیلئے ویزے جاری کر دیے ہیں۔18سے 21فروری تک جاری رہنے والی چار روزہ کانفرنس ممبئی کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں آج سے شروع ہورہی ہے ۔کے پی کے کے ویب ڈیزائنرز عظمت شاہ اور محمد تنویر کو امریکی ادارے نے سپانسر شپ دی ہے تاہم بھار ت نے اس سے پہلے دونوں طالب علموں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ 

مزید : پشاور