سندھ ہائیکورٹ میں شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ میں شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائیکورٹ میں شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ ایم این اے شازیہ مری نے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری جلعسازی سے نکلوائی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شازیہ مری کا پرانے اور نئے شناختی کارڈ کا نمبر بھی مختلف ہے اور کاغذات نامزدگی اور دیگر دستاویزات کے نام میں فرق ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 2002ءکے انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی رپورٹ بھی جمع کرا دی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں