ارکان پنجاب اسمبلی نے ایل ای ڈیز کے بعد ٹیبلٹ دینے کا بھی مطالبہ کردیا

ارکان پنجاب اسمبلی نے ایل ای ڈیز کے بعد ٹیبلٹ دینے کا بھی مطالبہ کردیا
ارکان پنجاب اسمبلی نے ایل ای ڈیز کے بعد ٹیبلٹ دینے کا بھی مطالبہ کردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے، ایل ای ڈیز کے بعد ٹیبلٹ دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ ایوان میں اسمبلی رولز میں ترامیم کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی آصف محمود نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے کی پرنٹنگ پر بے پناہ اخراجات آتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں حکومت ارکان اسمبلی کو ٹیبلٹ اور یو ایس بیز فراہم کرے جس سے وہ نہ صرف ایجنڈے کو آسانی سے پڑھیں بلکہ اسے محفوظ بھی رکھا جا سکے۔ میاں محمودالرشید (ق) لیگ کی خدیجہ عمر اور مسلم لیگ (ن) کی حنا پرویز بٹ نے بھی اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جائز تجویز ہے جسے مانا جانا چاہیے۔

مزید : لاہور