ترکی میں فٹ بال میچ کے دوران پیوٹن کی تصویر والی قمیض پر ہنگامہ

ترکی میں فٹ بال میچ کے دوران پیوٹن کی تصویر والی قمیض پر ہنگامہ
ترکی میں فٹ بال میچ کے دوران پیوٹن کی تصویر والی قمیض پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ویب ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول میں کھیلے جانے والے ایک میچ کے بعد ایک روسی فٹبالر نے اپنی قمیض اُتار کر نیچے زیبِ تن صدر پیوٹن کی تصویر والی بنیان دِکھا کر ترک شائقین کو اشتعال دلایا۔لوکوموتو ماسکو کے مِڈ فیلڈر دمتری تاراسو کے بنیان پر روسی صدر پیوٹن کی نیوی کی ٹوپی والی تصویر بنی ہوئی تھی اور اِس کے ساتھ ’سب سے مہذب صدر‘ بھی تحریر تھا۔سیاست سے بھر پور یوروپا لیگ کا یہ مقابلہ نومبر میں ترکی کی جانب سے روسی طیارے کو مار گرانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ترکی کی ٹیم فینیرباچے نے یہ مقابلہ دو صفر سے جیت لیا۔ترکی کے اخبار ینی شفق نے اِس حرکت کو ’پیوٹن کی اشتعال انگیزی‘ قرار دیا ہے۔استنبول میں میچ سے قبل سٹیڈیم جانے والی لوکوموتِو ٹیم کی بس پر بوتلیں بھی پھینکی گئی تھی۔ ترک پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مزید :

کھیل -