امریکی عدالت کا ایپل کو رضوان فاروق کا فون ان لاک کرنے کا حکم، اپیل کا اپیل کرنے کا عندیہ

امریکی عدالت کا ایپل کو رضوان فاروق کا فون ان لاک کرنے کا حکم، اپیل کا اپیل ...
امریکی عدالت کا ایپل کو رضوان فاروق کا فون ان لاک کرنے کا حکم، اپیل کا اپیل کرنے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آئی این پی ) امریکہ کی ایک عدالت نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کو سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق کے فون سے معلومات کے حصول میں ایف بی آئی کی مدد کرنے کا حکم دیدیا، گذشتہ دسمبر میں رضوان فاروق نے کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں اپنی بیوی تاشفین ملک کے ساتھ مل کر 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے انھیں بھی گولی مار دی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ رضوان فاروق کے آئی فون میں اہم معلومات ہیں اور عدالتی حکم میں ایپل سے کہا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی سافٹ ویئر کی مدد سے اس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا کوئی راستہ نکالے۔ایف بی آئی کا موقف ہے کہ انکرِپشن ٹیکنالوجی کے سبب اس فون کو ابھی تک نہیں کھولا جا سکا ہے یعنی یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ اس فون میں کیا مواد موجود ہے۔دوسری طرف آئی فون بنانے والی کمپنی اپیل نے رضوان فاروق کا فون اَن لاک کرنے سے انکار کرتے ہوئے امریکی عدالت کے اس حکم کیخلاف اپیل کرنے کا عندیہ دیا ہے جس میں کمپنی کو سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق کے فون سے معلومات کے حصو ل میں ایف بی آئی کی مدد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کے مطابق امریکہ کی حکومت  بھی ایپل سے ایک بے مثل قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جس سے ہمارے صارفین کی سلامتی کا خطرہ ہے،لیکن ایپل کی جانب سے انکار کر دیا گیاہے،ہم اس حکم کی مخالفت کرتے ہیں جس کے حالیہ قانونی مقدمہ کے علاوہ بھی اثرات ہیں۔