تجاوزات کا الزام، بہار کی عدالت نے اپنے دیوتا ہنومان کو طلب کر لیا، بت پر سمن چسپاں

تجاوزات کا الزام، بہار کی عدالت نے اپنے دیوتا ہنومان کو طلب کر لیا، بت پر ...
تجاوزات کا الزام، بہار کی عدالت نے اپنے دیوتا ہنومان کو طلب کر لیا، بت پر سمن چسپاں

  

پٹنہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں عدالت نے ناجائز تجاوزات کے الزام پر ہندوﺅں کے اپنے دیوتا ”ہنومان“ کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع روہتاس کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ قصبہ دیہری میں سڑک کنارے ناجائز بنایا گیا دیوتا ہنومان کا مندر ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اسے گرانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے ”بھگوان ہنومان“ کو طلب کر لیا۔ دوسری طرف عدالتی اہلکار نے جب اسے بھگوان ہنومان نہ ملا تو مندر جا کر اس کے بت پر عدالتی سمن چسپاں کر آیا۔

مزید : بین الاقوامی