کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب تک 208 مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ کاشف کا کہنا ہے کہ کینٹ میں ناقص سیکیورٹی پر تعلیمی اداروں اور دفاتر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ناقص سیکیورٹی کے باعث 208 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جن میں سے ایک 165 تعلیمی اداروں اور 3ہسپتالوں کی انتظامیہ، 14 دکانداروں اور 6 ہوٹل مالکان کے خلاف درج مقدمات بھی شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ کاشف کا کہنا تھا کہ ناقص سیکیورٹی کے باعث کینٹ میں موجود دفاتر اور جیولری کی دکانوں کے مالکان کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور اگر سیکیورٹی بہتر نہ ہوئی تو گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی۔