برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑا گیا؟ سوشل میڈیا پر دھوم

برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑا گیا؟ سوشل میڈیا پر دھوم
برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑا گیا؟ سوشل میڈیا پر دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

براسیلیا( نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ایسے دیو ہیکل سانپ کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں یہ گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اب تک منظر عام پر آنے والا دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے۔سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اس ویڈیو کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی ہے تاہم اس ویڈیو سے متعلق یہ کہانی منسوب کی جارہی ہے کہ یہ سانپ برازیل میں تعمیراتی سائٹ پرکام کرنے والے مزدوروں کو زمین کی کھدائی کے دوران ملا ہے۔ویڈیو میں دیوہیکل سانپ کو زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ اسے زندہ حالت میں پکڑا گیا ہوگاالبتہ سانپ کے سرکے قریب خون کے نشانات موجود ہیں اور ممکنہ طور پر یہ بھی قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ سانپ کی موت واقع ہو چکی ہے تاہم سانپ کے زندہ ہونے کے بارے میں کوئی بھی حتمی اطلاعات موجود نہیں ہیں ۔


Snake in Brazil by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -