جعلسازی سے اراضی کی فر وخت ، کامران مائیکل کیخلا ف مقدمہ

جعلسازی سے اراضی کی فر وخت ، کامران مائیکل کیخلا ف مقدمہ
جعلسازی سے اراضی کی فر وخت ، کامران مائیکل کیخلا ف مقدمہ

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)عدالت کے حکم پر مری پولیس نے وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تین افراد کیخلاف جعلسازی سے ہولی ٹرنٹی چرچ مال روڈ مری کی 2 کنال 11 مرلے اراضی 6 کروڑ روپے کے عوض فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔درخواست گزار وقار احمد نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل ،شفیق مسیح اور عقیل مسیح نے فارن مشن کے مختارنامہ پر 6 کروڑ روپے کے عوض ہولی ٹرنٹی چرچ کی اراضی اس کو فروخت کی تھی مگر بعد میں اراضی کا قبضہ دیانہ رقم واپس کررہے ہیں۔ مری پولیس کو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی تاہم کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ مری پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کئے جانے پر درخواست گزار نے ایڈووکیٹ سید خاور امیر بخاری کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی۔عدالت کی جانب سے 26 جنوری کو ملزموں کیخلاف مری پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر اب تھانہ مری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی