کرنسی سمگلنگ کیس، ملزمہ ایان علی کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا، سماعت 3 مارچ تک ملتوی

کرنسی سمگلنگ کیس، ملزمہ ایان علی کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا، سماعت 3 ...
کرنسی سمگلنگ کیس، ملزمہ ایان علی کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا، سماعت 3 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ منظور کرتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ذرائع کے م طابق پرواز میں تاخیر کے سبب ملزمہ ایان علی اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں جس پر ان کے وکلاءنے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایان علی کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 3 مارچ کو ہو گی۔