تھرپارکر، غذائی قلت سے آج مزید 4بچے دم توڑ گئے، تعداد 175 سے تجاوز کر گئی

تھرپارکر، غذائی قلت سے آج مزید 4بچے دم توڑ گئے، تعداد 175 سے تجاوز کر گئی
تھرپارکر، غذائی قلت سے آج مزید 4بچے دم توڑ گئے، تعداد 175 سے تجاوز کر گئی

  

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے مگر اس کے باوجود صوبائی حکومت تھرپارکر کے عوام کی مفلسی دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق آج بھی تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج چار بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعدگزشتہ 49 روز کے دوران غذائی قلت سے ہلاک ہونے ولے بچوں کی مجموعی تعداد 175سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ آج سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث زیر علاج ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ ننگر پارکراور ساکری اسپتال میں بھی غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مزید : تھرپارکر