بھارت میں 24 سالہ خواجہ سرا طویل قانونی جنگ جیتنے کے بعد پولیس افسر بن گیا

بھارت میں 24 سالہ خواجہ سرا طویل قانونی جنگ جیتنے کے بعد پولیس افسر بن گیا
بھارت میں 24 سالہ خواجہ سرا طویل قانونی جنگ جیتنے کے بعد پولیس افسر بن گیا

  

چنائی(آئی این پی ) بھارت میں 24 سالہ خواجہ سراطویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد پولیس افسر بن گئی بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پرتھکا یشینی کو اس تقرری کیلئے قانونی لڑائی لڑنا پڑی۔ شنی کوتمل ناڈو حکومت کی جانب سے پولیس افسر کے عہدے پر تقرری کا پروانہ مل گیا ہے۔ پرتھکا یشینی ملک کی پہلی خواجہ سرا پولیس افسر ہوگی۔ پرتھکا کو چنئی پولیس کمشنر سمتھ سرن کی جانب سے تقرری کے احکامات ملے۔ پرتھکا کا پولیس سب انسپکٹر کے لیے جلد ہی تربیت شروع ہو گئی۔ واضح رہے کہ میں مدراس ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرتھکا تمل ناڈو پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تقرری کے قابل ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پرتھکا یشینی کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیس افسر بننے والی میں پہلی خواجہ سرا ہوں۔ میں اس کام سے بہت خوش ہوں اور اچھا کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد ان کا خواب پورا ہو گیا۔

مزید : بین الاقوامی