میرا کمرشل اور فلم کی شوٹنگ کیلئے سری لنکا پہنچ گئیں
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا سری لنکا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گی ۔ اس بارے میں میرا نے بتایا کہ وہ ایک کمرشل شوٹ اور فلم کی شوٹنگ کیلئے سری لنکا آئی ہیں ۔ ان کے یہ دونوں پراجیکٹ بہت اہمیت کے حامل ہیں جن کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کے سامنے ایک نئی میرا آئے گی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی کام کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونےوالی ہے تاہم اس پراجیکٹ کی تفصیلات میں قبل از وقت سامنے نہیں لاسکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ وطن واپسی پر ایک ذاتی پراجیکٹ بھی شروع کروں گا۔