مسلم باغ میں طالبہ کی موت بال رنگنے والا کیمیکل کھانے سے ہوئی: میڈیکل رپورٹ

مسلم باغ میں طالبہ کی موت بال رنگنے والا کیمیکل کھانے سے ہوئی: میڈیکل رپورٹ
مسلم باغ میں طالبہ کی موت بال رنگنے والا کیمیکل کھانے سے ہوئی: میڈیکل رپورٹ

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم باغ میں خودکشی کرنے والی طالبہ کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس کے مطابق اس کی موت بال رنگنے والا کیمیکل کھانے سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن سول ہسپتال ڈاکٹر نور بلوچ کے مطابق طالبہ کی موت بال رنگنے والا کیمیکل کھانے سے ہوئی اور کیمیکل کھانے کے چار سے چھ گھنٹے میں طالبہ کی موت واقع ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر نور بلوچ کے مطابق طالبہ کا سول ہسپتال مسلم باغ میں معدہ صاف کیا گیا تھا تاہم کیمیکل کی وجہ سے اس کے دل اور گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔

مزید : کوئٹہ