دواﺅں کی قیمتوں پر غریبوں کو بخش دیں، اگر پرانی روش پر آ گئے تو آپ کو سمجھ آئے گی کہ اپوزیشن کیا ہے: خورشید شاہ

دواﺅں کی قیمتوں پر غریبوں کو بخش دیں، اگر پرانی روش پر آ گئے تو آپ کو سمجھ آئے ...
دواﺅں کی قیمتوں پر غریبوں کو بخش دیں، اگر پرانی روش پر آ گئے تو آپ کو سمجھ آئے گی کہ اپوزیشن کیا ہے: خورشید شاہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دواﺅں کی قیمتوں پر حکومت غریبوں کو بخش دے، اگر پرانی روش پر آ گئے تو حکومت کو سمجھ آئے گی کہ اپوزیشن کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہماری غیر موجودگی میں بحث لپیٹ دی گئی اور اب دواﺅں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایسے اجلاس نہیں چلتے، اپوزیشن کی وجہ سے اجلاس چلتا ہے اور اگر پرانی روش پر آ گئے تو آپ کو سمجھ آئے گی کہ اپوزیشن کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دواﺅں کی قیمتیں بڑھانے کے پیچھے کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کون غریبوں کو سستی دوا کی فراہمی کا سوچ سکتا ہے، دواﺅں کی قیمتیں کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے اس لئے غریب عوام کی زندگی سے کھیلنا بند کیا جائے اور غریبوں کو سستی دوا کا حق دیا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں