برازیل میں چھوٹے طیارے کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ , مسافر محفوظ رہے

برازیل میں چھوٹے طیارے کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ , مسافر محفوظ رہے
برازیل میں چھوٹے طیارے کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ , مسافر محفوظ رہے

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک چھوٹے طیارے نے رن وے کی بجائے برازیل کی ریاست سﺅ پاولوکے علاقے سانٹا ازابیل میں ایک تنگ سٹر ک پر ہنگامی لینڈنگ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق تین انجن والے اس چھوٹے ایئرکرافٹ میں تین افراد سوار تھے تاہم واقعے میں تینوں مسافر محفوظ رہے ۔ سٹر ک کنارے لگے ایک ٹریفک کیمرے نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے مناظر اپنی آنکھ میں محفوظ کر لئے ۔مقامی فائر سروس حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ سڑک کے ساتھ بھی ٹکراتارہا تاہم اس کے باوجود طیارہ آگ اور کسی بڑے حادثے سےمحفوظ  رہا اورلینڈنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ طیارے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس نے اڑان بھرنے سے پہلے طیارے کی انسپیکشن سمیت تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا یا تھا۔دوسری طرف نیشنل سول ایوی ایشن ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو 2018پروازوںکی اجازت دی گئی تھی تاہم واقعے کے فوری بعد ایک تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے جو یہ جاننے کی کوشش کرے گی کہ طیارے نے رن وے کی بجائے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کیوں کی ۔

مزید : بین الاقوامی